فراخ دست
معنی
١ - بہت خرچ کرنے والا، سخی نیز دولت مند۔ "غالب نے ایک تمثیلی کردار کسی بادشاہ کا پیش کیا ہے جو سخی و فراخ دست تھا۔" ( ١٩٨٧ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ٨٢ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'فراخ' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'دست' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "فوائد النّساء" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بہت خرچ کرنے والا، سخی نیز دولت مند۔ "غالب نے ایک تمثیلی کردار کسی بادشاہ کا پیش کیا ہے جو سخی و فراخ دست تھا۔" ( ١٩٨٧ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ٨٢ )